ممبئی،19؍اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)آج مہاراشٹر سخت بحران میں ہے۔تہوارکے دن ریاستی بسوں کی ہڑتال نے ریاست کے لوگوں کوپریشانی میں مبتلاکردیاہے۔لوگ بسوں کی ہڑتال سے پریشان ہیں۔ملازمین بونس اور تنخواہ میں اضافہ کی طلب پر غیرمعینہ ہڑتال پرہیں۔یہ ممبئی کے بس میں بسنے والے افراد کے لئے ایک مسئلہ ہے۔سرکاری بس کے ملازمین کی پانچ یونٹس ہیں، جن میں سے یونین کے ساتھ چارمنسلک یونٹس ہڑتال پرہیں۔